اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں درندگی کے ردعمل میں بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے، جبکہ کشمیر میں صورت حال برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری بیان کے برعکس کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا، کرونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہوگا۔یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کرونا کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہندوؤں کو لاکر سٹیزن شپ دینا چاہتا ہے، اپریل میں33 لوگ شہید اور 152انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں، لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں درندگی پر بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے،مشعال ملک
May 04, 2020