ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، دھماکے سے کراچی سے براستہ ڈیرہ غازیخان پشاور جانے والے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکہ ڈی جی خان ریلوے سٹیشن سے دس کلو میٹر کی مسافت پر واقع پھاٹک نمبر209کے قریب ہوا اور نامعلوم تخریب کاروںبارودی مواد نصب کرکے نے کوٹ ادو ،ڈی جی خان،جیکب آباد ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کر نے والے اداروںکے اہلکاروں کی بھری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈکے عملہ اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے اس موقع پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ کے قرب و جوار کے علاقہ میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن بھی کیا دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ سے کراچی براستہ ڈی جی خان پشاور جانے والے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے ٹیموں کو طلب کر لیا گیااور متاثرہ ٹریک مرمت کاکام جلد شروع کردیا جائے گا دریں اثناڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق نے کہا کہ ابتدائی طور پر تخریب کاری کا واقعہ لگتا ہے تاہم سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی۔