لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہآئندہ مالی سال کا بجٹ حکومت کا امتحان ثابت ہوگا لیکن سوچ بچار اور مشاورت سے اسی بجٹ کو ترقی کا ٹول بھی بنایا جا سکتا ہے ، ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے کی سمت درست ہو جائے تو حکومت کی 35سے40فیصد مشکلات کم ہو سکتی ہیں جو بہت بڑی شرح ہے ،ٹیکس اکٹھے کرنے کیلئے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کر نے کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محدود وسائل کے باوجود بروقت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جو قابل ستائش ہے۔حکومت نے جس طرح بھی کیا ابتدائی مشکلات سے نمٹ لیا ہے لیکن اصل امتحان شروع ہونے والا ہے ، آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی حکومت کیلئے امتحان ثابت ہوگا لیکن اگر سوچ بچار اور مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں تو یہی بجٹ مشکلات سے باہر نکلنے اور ترقی کا ٹول بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈائون طویل ہوتا ہے تو ہماری مقامی انڈسٹری جو عید الفطر پر اربوں روپے کا کاروبار کرتی ہے وہ تباہ ہو جائے گی جس کے نتائج آنے والے کئی سالوں تک سامنے آتے رہیں گے۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ حکومت کیلئے امتحان ہوگا:ذوالفقارخان
May 04, 2020