مزارشریف، افغانستان(شِنہوا) شمالی علاقہ میں افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رزائی نے کہاہے کہ شمالی صوبہ بلخ کے ضلع زری میں طالبان کے اجتماع پر جنگی جہازوں کے ذریعے حملہ میں کل 14عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ ہفتہ کی سہ پہر کو طالبان جنگجوں کا ایک گروہ ضلع زری کے گاؤں بولانی میں جمع تھا اور سکیورٹی فورسز کیخلاف منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم جنگی طیاروں نے مخبری ہونے پر اجتماع پر حملہ کردیا جس میں 14باغی موقع پر ہلاک جبکہ6زخمی ہوگئے۔رزائی نے کہا کہ حملے میں کسی سکیورٹی اہلکار یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ طالبان عسکریت پسندوں کا صوبہ بلخ کے کئی علاقوں پر کنٹرول ہے، انہوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔