اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آبپارہ کی پولیس حراست سے تین مشکوک افراد ہتھکڑیوں سمیت چھڑا لئے گئے کانسٹیبل شہباز نے استغاثہ دیا کہ سیکٹر جی سیون ون میں کانسٹیبل فخر زمان اور میں سرکاری گاڑی پر ڈیوٹی کر رہے تھے کہ تین مشکوک افراد یاسر ، اسرار اور شاہد کو منشیات ہونے پر حراست میں لیااور قابو کرکے گاڑی میں بٹھایا اسی دوران ابرار ، شیخ فہد اور شیخ ظفرنے ملزمان ہتھکڑیوں سمیت چھڑا کر فررار کرادئیاور سرکاری گاڑی کو بھی اس دوران نقصان پہنچایا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔