کرونا ریلیف پیکج‘ بنکوں‘ مالیاتی اداروں نے 336ارب قرض کی وصولی موخر کر دی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) کروناوائرس کی وبا کے پیش نظر بینکوں اور مالیاتی اداروں نے ریلیف پیکج کے تحت 236 ارب روپے کے قرضے کی وصولی موخر کر دی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قرض حاصل کرنے والوں کے لئے جامع ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ پیکج کے تحت بینکوں اور مالیاتی اداروں نے صارفین سے حاصل کئے گئے قرضوں کی اصل رقم کی وصولی موخر کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اس ضمن میں اصل رقم کی وصولی ایک سال کے لئے موخر کر دی گئی ہے تاہم قرض حاصل کرنے والے صارفین متفقہ شرائط و ضوابط کے تحت سود ادا کرنے کے پابند ہیں۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اندازوں کے مطابق آئندہ سال تک واجب الادا قرضوں کا حجم 4700 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ایسوسی ایشن نے قرض حاصل کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اصل رقم کی ادائیگی میں تاخیر کی سہولت سے استفادہ کے لئے 30 جون 2020ء تک متعلقہ بینکس اور مالیاتی اداروں کو تحریری درخواست دیں۔ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 اپریل 2020ء تک 3 لاکھ 3 ہزار قرض حاصل کرنے والے اصل رقم کی بعد ازاں ادائیگی کے اہل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...