حافظ آباد:گرانفروشی کیخلاف کارروائی ‘691دکانداروں کو 10لاکھ 54ہزارکے جرمانے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گذشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے 12افراد کو گرفتار جبکہ 691دوکانداروں کو گراں فروشی پر 10لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ نے گراں فروشی پر ایک دوکاندار کو گرفتار جبکہ 50دوکانداروں کو 89ہزار پانچ سو جرمانہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن