حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)رُکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی نے گذشتہ روز پاسکو گندم خریداری مرکز اقبال نگر کا دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں میں بار دانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری کے حوالہ سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں سر کاری سطح پر گندم کی خریداری کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو کی جانب سے کیے جانے والے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کاشتکاروں اور زمینداروں کی فلاح و بہبود اور شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے انقالابی اقدامات کر رہی ہے۔