لاہور(سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے سوئٹزرلینڈ کے اٹارنی جنرل سے درخواست کی ہے کہ وہ فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر کے خلاف تحقیقات جاری رکھیں ۔ رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ 84سالہ سیپ بلاٹر کیخلاف ٹی وی حقوق فروخت کی مد میں کرپشن کے الزامات کی مزید تحقیقات نہیں کی جائیں گی ۔ 2015ء میں بلاٹر کیخلاف کھولے گئے کیسز میں سے یہ ایک کیس ہے ۔ فیفا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے اٹارنی جنرل کو باقاعدہ درخواست دیدی گئی ہے تاکہ تحقیقات کو جاری رکھا جاسکے ۔
سابق صدر سیپ بلاٹر کیخلاف تحقیقات جاری رکھی جائیں ‘فیفا کی سوئٹزر لینڈ سے درخواست
May 04, 2020