فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما وسابق چیئرمین بلدیہ سردار عمر دلبر ڈوگرنے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی وباء کرونا سے لڑنے کی بجائے ایک بار پھر محکوم ،مجبور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیساتھ ظلم وبربریت کا بازار گرم کردیا ہے یہ رمضان المبارک میں اس طرح کے انسانی سوز مظالم نے اقوام عالم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اب مہذب اقوام عالم کو بھارت کیساتھ اپنے قائم تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہوگی وگرنہ خطہ میں چھڑنے والی جنگ سے پوری دنیا بھی محفوظ نہیں رہے گی پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وہ اب بھی اس کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم سردار فیصل ڈوگر ودیگربھی موجودتھے ۔