تھائی لینڈمیں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بےشتر کاروبار کو کھولنے کی اجازت

 تھائی لینڈ نے کورونا وائرس پر قابو پانے میں پیشرفت کے بعد کچھ کاروبار دوبارہ سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے جن میں بینکاک کی فوڈ سٹریٹ بھی شامل ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے لاک ڈاون قوانین میں نرمی کے بعد بےشتر کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ کھانے پینے کے اسٹال ، ریستوراں ، ، بیرونی منڈیوں ، چھوٹی دکانوں ، پارکس کو معاشرتی دوروی کے قوانےن پر عمل کرنے کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ریستوراں اور کھانے پینے کے اسٹالوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ صرف پار سل دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں اب تک 2,969کورونا وائرس کے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 54 اموات ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن