پاکستان اور بحرین نے کورونا وائرس کی عالمی وباء سمیت تمام اہم علاقائی امور پرمشاورت اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوران کے بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد AL ZAYANI کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران ہوا ۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال سے متعلق امور اور کورونا وائرس سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بحرین کی حکومت کی طرف سے کیے گئے بروقت اور موثر اقدامات کو سراہا ۔
بحرین کی ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں ریلیف کیلئے عمران خان کی عالمی اپیل کی حمایت
May 04, 2020 | 21:00