کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کے شہریوں اور دیہاتیوں نے بڑتے ہوئے کورونا کو پس پشت ڈال کر بازاروں پر خریداری کے لیئے یلغار کردی خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جان جاتی ہے تو جائے مگر عید بھرپور انداز میں منانے کے لیئے بازاروں پر ہلہ بول دیا بازاروں میں رش کے باعث پیدل چلنا محال ہو گیاشہریوں نے کورونا کے بارے میں تمام تر ہدایات اور تدابیر کو اپنے پاوں تلے روندتے ہوئے بازاروں میں خوب گھوم پھر کر خریداری شروع کر رکھی خواتین اس قانون شکنی میں مردوں پر بھی بازی لے گئیں خواتین بچوں کے ہمراہ جوتوں کپڑوں اور جیولری کی خریداری کے لیئے بازاروں پر چل دوڑیں۔ اور کورونا احتیاطی تدابیر کو پاوں تلے روند کر اس کا خوب مذاق اڑایا ۔