کروناکیسزکی شرح میں اضافہ والے شہروں میں مزیدپابندیاں عائد کی جائینگی:یاسمین راشد

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سی سی پی اولاہور اور اعلیٰ سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کروناسے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ سسٹم میں نجی سیکٹرکے40وینٹی لیٹرزاور 400بستروں کا اضافہ ہوگیاہے۔ کروناکے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ والے شہروں میں مزیدپابندیاں عائد کی جائینگی۔ 

ای پیپر دی نیشن