گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارا گیا:جاوید اخلاص 

May 04, 2021

 گوجرخان (نامہ نگار) یورپی یونین کی قرار داد تعصب نفرت اور بدترین  انتہا پسندی پر مبنی ہے فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارا ہے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی حضورؐ نبی کریم سے محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے اور منہ توڑ جواب دے مسلمان کبھی بھی حکومت کو ناموس رسالت ؐکے قانون کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی  چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری  مرکزی انجمن آڑھتیاں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدر المعروف کالا  مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سینئر نائب صدر حاجی عبدالغفار قریشی مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر حاجی طیب قریشی ملک محمد فیاض آف موہڑہ سندھو خان آصف خان شیخ محبوب الرحمن حاجی شیخ محمد افضل حاجی راجہ ذوالفقار حسین  احمد شاہ خان شیخ طارق محمود حاجی  راجہ ہارون صدف بٹ سید تجمل حسین شاہ حبیب الرحمن مغل چوہدری مظہر حسین وارثی باؤ نواب خان عاطف حسن گلاب خان نے اپنے ایک  مشترکہ بیان میں کیا

مزیدخبریں