معمر شہری پوسٹ آفس ملہال مغلاں میں حصولِ پنشن کیلئے خوار ہونے لگے 

May 04, 2021

 ملہال مغلاں (نامہ نگار) ضعیف العمر فوجی پنشنرز اور بوڑھی بیوائیں پوسٹ آفس ملہال مغلاں میں پنشن کے حصول کے لیے سوموار کے روز پورا دن ذلیل و خوار ہوتے رہیں پوسٹ آفس کا عملہ تین بجے تک یہ کہہ کر ٹرخاتا رہا کہ ابھی کیش کی گاڑی آنیوالی ہے پوسٹ آفس بلڈنگ اور اردگرد دور دور تک ادھیڑ عمر میں رلنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں جہاں وہ بیٹھ سکیں اور کسی سایہ دار جگہ پر سکھ کا سانس لے سکیں عوامی و سماجی حلقے اور راہ چلتے لوگ جھکی کمروں اور چھائیوں زدہ چہروں کے حامل بوڑھے فوجی پنشنروں کی اس کسمپرسی کو دیکھ کر دکھ کا اظہار کرتے نظر آئے بوڑھے فوجی پنشنروں نے کہا کہ کوئی ہے جو ہماری کڑکتی دھوپ میں مدد کو آسکے ؟ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سال بھر جاری اس ذلت و رسوائی کا کوئی حل نکالیں چیف ٹیکنیشن فخر محمود مرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ پنشنز کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کروائی جائے ۔  

مزیدخبریں