چودھری برادران، مونس اور دیگر کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی استدعا منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے خلاف تین نیب انکوائری بند کرنے کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی انکوائری بند کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب نے چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے خلاف تین انکوائریاں بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ جیب پراسیکیوٹر کے مطابق چودھری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیاں انکوائری جاری ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی گئی، چودھری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری چل رہی تھی، تفتیش میں چودھری برادران کے خلاف شواہد نہیں ملے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں انکوائریاں بند کرنے کی اجازت دے احتساب عدالت نے چودھری شجاعت حسین چودھری پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ انکوائری بند کرنے کا ریفرنس منظور کر لیا۔ نیب لاہور نے چودھری شجاع حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نیب نے چودھری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ، مونس الٰہی، راسخ الٰہی اور مزید 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق اس کے علاوہ چودھری پرویز الٰہی پر بطور لوکل گورنمنٹ وزیر غیر قانونی تعنیاتیوں کا الزام بھی تھا۔ خیال رہے کہ 6 مئی 2020ء کو چودھری برادران نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کے اختیارات کے غلط استعمال اور اپنے خلاف 20 سالہ پرانی 3 تحقیقات کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...