ویلنگٹن(این این آئی)بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن نے فوری آکسیجن سلنڈر پہنچائے جانے کی اپیل نے تنازع کی صورت اختیار کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی ایک این جی او کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں آکسیجن سلنڈر کی فوری ضرورت ہے۔ لہذا جلد از جلد پہنچائے جائیں۔اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی لوگوں میں تشویش پھیل گئی اور بھارتی حکومت پر تنقید شروع کردی گئی جس کے بعد جلد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا، ہمیں واقعی آکسیجن سلنڈر کی ضرورت تھی۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہماری اس اپیل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔بعد ازاں اس اپیل کے بعد این جی او آکسیجن سلینڈر لے کر نیوزی لینڈ ہائی کمیشن پہنچی اور آکسیجن سلنڈر وصول کرنے کا کہا۔
براہِ کرم آکسیجن سلنڈر پہنچائیں، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ ہائی کمشن کی اپیل
May 04, 2021