کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ افغان امن عمل کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہئے۔ افغان عوام اور حکومت کا سب سے اہم مسئلہ امن ہے۔ زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ افغان حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔