مودی کی الیکشن میں شکست پر بھارتی کسانوں کا جشن ، مٹھائی تقسیم 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف کرونا کے باوجود بھارتی کسانوں نے احتجاج جاری  رکھا ہوا ہے۔  تین ر  یاستوں میں مودی کی شکست پر کسان خوش ہو گئے،دھرنوں میں جشن منایا،مٹھائیاں تقسیم کیں اور بی جے پی کیخلاف نعرے لگائے ،5ماہ سے جاری احتجاج مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ، مغربی بنگال میں ریاستی الیکشن کے نتائج کا اثر صاف نظر آ رہا ہے۔ دیہی علاقوں  کے ووٹرز نے بی جے پی کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بات کسان رہنما ایوک ساہا نے کہی، انہوں نے کہا انتخابی مہم میں ووٹرز سے کہا گیا وہ بی جے پی کو سزا دیں، بلویر سنگھ راجیوال نے کہا مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن