شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے شکاگو کے مزدور خراج عقیدت کے حقدار ہیں یکم مئی ان کی جدوجہد کو سراہنے کا دن ہے ، پی ٹی آئی حقیقی مزدور دوست جماعت ہے جس نے اپنے اس دور اقتدار میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں رقم کیں اور مزدور طبقے کو تاریخ ساز ریلیف فراہم کیا جس سے مزدور وں اور محنت کشوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہی ۔ حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر اقدامات اٹھائے ۔ محنت کشوں کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔