شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی)ممتاز اسلامی سکالر پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری نے کہاہے کہ یورپی یونین نے پاکستان میں ناموس رسالت قانون کے خاتمے کی قرار داد پاس کرکے ثابت کردیا کہ یورپی یونین میں شریک لوگ پاکستان اورمسلمانوں سے بغض اور انتقام کا جذبہ رکھتے ہیں مغرب میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی چبھن ان کے دل میں موجود ہے جامعہ محمد یہ توحید آباد کاہنیانوالہ میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان نبی کریمؐ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کے خلاف قرار داد اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نئی سازش کی تمہید ہے۔