جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اپنی سیاسی دکانداری میں کسی کا لحاظ اور خیال نہیں کرتی اس نے ایک سیٹ ہاری اور اب وہ چاہتی ہے کہ ری اکائونٹنگ میں ادارے مداخلت کریں ایسا کرنے کی بجائے الزامات کے ٹھوس شواہد سامنے لانے چاہئیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گلوریا کالونی میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعمانوائل خرم شہزاد ودیگربھی موجودتھے آصف الیاس گل نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ کو اپنا کام کرنا ہوگا اور اس کو انتخابی عمل سے دور ہی رہنا چاہیے۔