شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد سعید ورک نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے عناصر کا اپنا اتحاد انتشار کا شکار ہو چکا ہے کرپٹ ٹولہ احتساب سے نہیں بچ پائے گا،لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا کرپٹ عناصرکابلاامتیاز احتساب ہونے سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیںوزیر اعظم عمران خان نے عام آدمی کو سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، چوہدری عثمان اکرم ورک، چوہدری عمران اکرم ورک اور چوہدری اویس انور ورک کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔