زلفی بخاری کاحسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پرافسوس

May 04, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد  کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کیا ہے۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے  انتظامیہ کو زخمی افرادکوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات  کی فراہمی کی  ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ  زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اور انتظامیہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔  زلفی بخاری  نے کہا کہ جاں بحق افرادکے لواحقین  کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

مزیدخبریں