تربت، فوجی جوان دورانِ آپریشن پانی کی گذرگاہ   عبور کرتے ہوئے تیز لہروں کا شکار

ی گھیب(نامہ نگار)پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا ایک اور جوان مادرِ وطن پر قربان ہو کر علاقے کا نام فخر سے بلند کر گیا،اطلاعات کے مطابق 38 سالہ محمد عارف ولد حاجی نور احمد مرحوم پاک فوج کی یونٹ  30  (ایف ایف)میں بطورِ نائیک ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا  20 سالہ سروس کے دوران نائیک محمد عارف نے متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور اطلاعات کے مطابق اب وہ پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ بھی رکھتا تھا ۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دورانِ آپریشن پانی کی گذرگاہ کو عبور کرتے ہوئے تیز لہروں کا شکار ہو گیا اور فرض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دیا,شہید کے جسدِ خاکی کو پانی سے نکالا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے ڈھاک اراضی پنڈی گھیب روانہ کر دیا گیا جہاں پر شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی،شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کا چاک و چوبند دستے نے مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کیا،شہید محمد عارف تین بیٹیوں کا باپ تھا اور اسکے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک ضعیف والدہ بھی شامل ہے،شہید محمد عارف کا ایک اور بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے 

ای پیپر دی نیشن