عوام کو راشن مل رہا نہ کورونا کی ویکسین، تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ،شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کی نائب صدر شیری رحمان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، رمضان میں نہ عوام کو راشن مل رہا ہے نہ کورانا کی ویکسین، لوگ نا پیٹرول خرید کرنے کی سکت رکھتے ہیں نا افطار کا سامان، زراعت کو تباہ کر کے پورے ملک میں خوراک کا بحران پیدا کیا گیا ہے، مشیروں/وزراء  کی فوج اب بے بس افسران پر غصہ نکال رہی ہے، اس سال حکومت 5 بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے، اگلے ماہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا،  تیل بحران رپورٹ کے بعد حکومت میں کیوں خاموشی ہے؟ عوام سے لوٹے ہوئے پیسوں اور مہنگائی کا حساب کون دیگا؟ سینیٹر تیل کا مصنوعی بحران پیدا کرکے مافیہ نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کیا، اپریل میں افراط زر مجموعی طور پر 11.1% رہی، فوڈ انفلیشن 15 فیصد کے لگ بھگ رہی جو ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے،   مرغی کی قیمتوں میں 100%، چینی میں 18% گندم میں 17% اور تیل میں 19% اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن