وزارت سائنس وٹیکنالوجی کو جدید تقاضو ں پر استوار کیا جائیگا، شبلی فراز

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے میں پی ایس کیو سی اے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ ادارہ اس ضمن میں پاکستان میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی آن لائن بریفنگ دوران کیا۔ اس موقع پر، وفاقی وزیر کو ادارے کے کردار اور کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ادارے کو جدید دور کے تقاضوں پر استوار کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوانین میں ترامیم کر کے انہیں شفاف بنایا جائے تا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں ادارے کو اپنے دائرہ کار اور کردار کو بھی بڑھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کے معیار پر عملدرآمد  کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن