چنی گوٹھ (خبرنگار) موبائل فون اور انٹر نیٹ نے پرانے وقتوں کی یادیں ہمیشہ کیلئے ہی چھین لیں عصر حاضر میں گزرے وقتوں کی حسین یادیں وقت کی دھول میں گم ھوگئیں عید کارڈ کی جگہ انٹر نیٹ اور موبائل فون نے لے لی اور ایس ایم ایس کے زریعہ موبائل فون پر مبارک باد دینے والوں اور موصول کرنے والوں کو وہ خوشی نہیںہوتی جو عید کارڈ کے زریعہ سیہوتی تھی جسکی وجہ سے عید کارڈ کی روایت بھی دم توڑ گئیں ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جنرل سٹوروں اور بک سٹالو پر عید کارڈوں کے انبار لگ جاتے اور اپنے پسند کے عید کارڈ خریدنے والوں کا رش لگ جاتا -عید کارڈ خریدنے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہہوتی پھول کبوتر اور دل والے عید کارڈ زیادہ فروخت ہوتے ۔عید کارڈ کے ساتھ ساتھ تحائف بھی ارسال کئے جاتے پوسٹ آفس میں عید کارڈوں کے انبار لگ جاتے اور رشتہ داروں عزیزواقارب اور دوستوں کی جانب سے ملنے والے عید کارڈ اور تحائف یاد گار کے طور پر طاق میں سجا کر رکھے جاتے اور اب وقت کی دھول میں گم ہوتی ہوئی یے روایت ہمیشہ کیلئے قصہ پارینہ بن گئی۔
موبائل فون اور انٹرنیٹ کا دور عید کارڈ کی روایت قصہ پارینہ
May 04, 2021