کے ڈی اے پلاٹوں پر قبضہ برقرار 2 ارب کی وصولی کٹھائی میں پڑ گئی 

کراچی(خبر نگار) ادارہ ترقیات کراچی کے کمرشل پلاٹ کے آکشن میںکامیاب افراد نے 25 فیصد رقم جمع کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد ادارے کے پونے دو ارب روپے کھٹائی میں پڑگئے جس کے باعث کے ڈی اے ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر عید کی خوشیوں سے محروم۔ باخبر ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کے گذشتہ ماہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی کرائی تھی جس سے ادارہ ترقیات کو پونے دو ارب روپے کی آمدنی ہونی تھی لیکن نیلامی میں کمرشل پلاٹس حاصل کرنے والے افراد نے 25 فیصد رقم جمع کرانے سے انکار کردیا ان کا کہنا ہے کہ ادارہ ترقیات کے افسران کمرشل پلاٹس پر قبضہ ختم کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ادارہ ترقیات کمرشل پلاٹس کو واگذار کرلے گا ہم25 فیصد کی ادائیگی کردیں گے اس صورتحال کے بعد ادارہ ترقیات کے ملازمین کو عید کے موقع پر بھی تنخواہوں کی ادائیگی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن