مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت کی ادائیگی مذہب کی ترغیب ، ثانیہ نشتر 

 اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں اسی بات کی ترغیب دیتا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کر دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گزشتہ روز یوم مزدور کے موقع پر احساس کی جانب سے خصوصی ویبی نار کا انعقادویبی نار کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے کی ۔احساس کی چھتری تلے تصنیف کردہ مزدور کا احساس رپورٹ کا باقاعدہ اجرا کیا گیا۔رپورٹ میں مزدور طبقے کی رجسٹریشن،کم از کم اجرت کا تعین جیسی اہم پالیسی سفارشات شامل ہیں۔مزدور کا احساس رپورٹ احساس کے تحت لیبر ایکسپرٹ گروپ کے ماہرین نے مرتب کی ۔احساس لیبر ایکسپرٹ گروپ کی تشکیل وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی تھی ۔رپورٹ کی سفارشات مزدور طبقے کا سماجی تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ایکسپرٹ گروپ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، تعلیمی شعبے، پرائیویٹ سیکٹر، ورکر یونین، سماجی تحفظ کے ادارے، انٹرنیسنل لیبر آرگنائزیشن و دیگر ڈیویلپمنٹ ادارے اور آجرادارے شامل تھے۔ رپورٹ کی سفارشات حکومت کو مزدور طبقے کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نیاحساس لیبڑ ایکسپرٹ گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور رپورٹ کی سفارشات کو وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کے عین مطابق قرار دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں اسی بات کی ترغیب دیتا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کر دی جائے۔ اس ضمن میں اس رپورٹ کا اجرا مزدوروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں حکومتی اداروں کی معاونت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...