ملتان(کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 273 ایمرجنسیز میں 257 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 265 جبکہ شجاع آباد میں 08 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 85 ہے 80 حادثات ملتان میں جبکہ 05 حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 78 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 38 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 51 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا-شجاع آباد میں آج کے دن 05 حادثات رونما ہوئے -ملتان میں 80 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 85 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 49 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 33 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا- ریسکیو 1122 ملتان نے 139 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 136 ملتان شہر میں جبکہ 03 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 140 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔