ملتان( لیڈی رپورٹر ) ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ وحید آرائیں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایک محب وطن قیادت میّسر ہے۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ملک کو لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے سواکُچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔