طورخم سرحدی گزرگاہ پر افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ پر افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ، فیصلے پر عمل درآمد کل (بدھ سے) شروع کیا جائے گا۔ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ این سی او سی فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے لئے نئی ایس  او پی مرتب کی گئی جس کے تحت 5 مئی سے 20 مئی تک افغان شہریوں کو پاکستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔افغانستان سے صرف پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافر داخل ہوسکیں گے، داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کیلئے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔ڈی سی کے مطابق ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن