ریاض / روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچنے پر سعودی اعلیٰ عسکری قیادت سمیت پاکستانی سفیر جنرل (ر) بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈیئر ہارون راجہ نے ان کا استقبال کیا ۔چیف آف آرمی اسٹاف اس دورے کے دوران عمرہ ادائیگی کے ساتھ روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے جبکہ وہ سعودی عرب کی سول ملٹری قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ایئرپورٹ پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔