وزیراعظم،سعودی ولی عہدکاتعلقات میں وسعت کیلئے ملکرکام کرنے کی خواہش کااعادہ

May 04, 2022 | 16:15

ویب ڈیسک

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیااور انہیں عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے برادر عوام کیلئے بھی گرمجوشی کے جذبات اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورے کے دوران سعودی قیادت اور حکومت کی جانب سے ان کے والہانہ استقبال اور فراخدلانہ میزبانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات میں مزید اضافے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تذویراتی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا پختہ عزم ظاہر کیا۔سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں