امریکی صدر جوبائیڈن نے اسلام کے خلاف پروپیگنڈے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر نا پسندیدگی کاا ظہار کرتے ہوئے مذہبی رواداری پیدا کرنے پرزوردیا ہے۔
وائٹ ہاوس میں عیدالفطر کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلمان امریکیوں کی کوششوں کو سراہا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کسی کو بھی مذہبی عقائد کی بنا پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمارے معاشرے میں ہدف بناکر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کے عناصر سمیت دوسرے چیلنجوں کی موجودگی کے باوجود امریکہ کو مضبوط تر بنانے کےلئے مسلسل محنت کی۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور واشنگٹن میں موجود دوسرے ملکوں کے سفارتکاروں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔