سمیڈا کا کھیلوں کی صنعت ، کھیلوں کیلئے درکار سہولتوں کے بارے میں اجلاس

May 04, 2023

 لاہور(کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’سمیڈا‘‘ میں گزشتہ روز کھیلوں کا سامان بنانے کی صنعت اور کھیلوں کیلئے درکار سہولتوں کو فروغ دینے کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سمیڈا کی طرف سے اجلاس میں جنرل منیجر پالیسی پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ، سمیڈا پنجاب کے صوبائی سربراہ جاوید افضل اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان اور سمیڈا کے سپورٹس اندسٹری ڈویلپمنٹ سنٹر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سرور حنیف نے اس موقع پر آن لائن اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات کو مستحکم رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کو اپنایا جائے گا۔ نیز کھیلوں کیلئے پنجاب میں موجود انفرا سٹرکچر کو بھی ترقی دی جائے گی۔ سمیڈا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ آف پنجاب نے اس ضمن میں باہمی تعاون اور اشتراک عمل پر اتفاق رائے کا اظہار کیا اور اس مقصد کیلئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں