کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 160 پوائنٹس اضافے سے 42087 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42171 رہی۔ بازار میں گزشتہ روز 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب 17 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 6342 ارب روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمائے کا حجم 6342ارب روپے ہوگیا
May 04, 2023