پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی ویلفیئر،علاج معالجے‘ بحالی کیلئے خصوصی تقریب

May 04, 2023

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے زیر اہتمام پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی ویلفیئر،علاج معالجے اور بحالی کیلئے جاری اقدامات کے حوالے سے الحمراء ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور سپیشل بچوں کو نارمل زندگی گزارنے کیلئے پنجاب پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہیلتھ سروسز میں ماضی کی نسبت 2 ہزار فیصد اضافہ کیا گیا، تاحال 140 کروڑ روپے سالانہ فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ پائیدار ویلفیئر اینڈ پروموشن سسٹم تشکیل دیا ہے جو کسی افسر کے تبادلے کی صورت میں بھی تعطل کا شکار نہیں ہوگا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں مجموعی طور پر61 افسران و اہلکاروں میں 16لاکھ سے زائد کیش انعامات اورتعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں