آئین آزادی صحافت ،درست معلومات کاحق دیتا ہے:سیف الملوک کھوکھر

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ، سید توصیف شاہ اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ آئین آزادی صحافت اور شہریوں کو درست معلومات تک رسائی کاحق دیتا ہے، پاکستان میں 2018 سے 2022 تک صحافت ایک کٹھن دور سے گزری۔ تحریکِ انصاف کے 4 سال میں پراسرار سینسر شپ نے صحافیوں کو خوفزدہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ آئین کی دھجیاں اڑائی آج انکو آئین یاد آرہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن