کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگ زدہ افغانستان میں حالات سازگار نہ ہونے پر 2 برس میں فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین صحافیوں کی تعداد میں 64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ خواتین صحافیوں نے طالبان حکومت پر مزید روزگار کے مواقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافتی تنظیم کے چیف ایگزیکٹو احمد شاہ فانا نے بتایا 22 افغان صوبوں میں خواتین صحافی بالکل کام نہیں کر رہیں۔ 12 صوبوں میں ان کی سرگرمیاں محدود ہیں۔ 17 میں سے صرف 7 میڈیا ہاؤسز ایسے ہیں جن میں خواتین کام کر رہی ہیں۔