بڑھتا سیاسی عدم استحکام،اداروں کو متنازعہ بنانے کا کھیل ختم کرکے سیاستدان دانشمندی کا مظاہرہ کریں:آصف ریاض بھرگڑ

سپین (لئیق احمد رفیق سے) پاکستان میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام اور مخالف سیاسی نظریات کو دشمنی میں تبدیل کرنے اور طاقت کے بل بوتے پہ دبانے کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی غیر جمہوری ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اداروں کو سیاست میں داخل کرکے متنازعہ بنانے کا کھیل ختم کرکے معیشت اور روزبڑھتی ہوئی مہنگائی ،بیروزگاری پر توجہ دیکرداشمندی کا ثبوت دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما میاں آصف ریاض بھرگڑ نے نمائندہ نوائے وقت سپین لئیق احمد سے ملاقات میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن