قومی اسمبلی میں جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف ہونے والی تقریروں سے برات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں عدالتوں کے خلاف جو ہورہا ہے ہم اس کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم عدالتوں، ججوں اور پارلیمنٹ کے خلاف نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے عدلیہ کو نشانہ پر رکھ کر لفظی گولہ باری جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے جج ہی آپس میں لڑے ہوئے ہیں ورنہ پتہ نہیں کیا کچھ کرتے۔ ارکان اسمبلی نے سپیکر سے وقت پر اجلاس شروع کرنے کی درخواست کردی، قومی اسمبلی کا اجلاس پونے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔