افرادی قوت کو افرادی دولت میں تبدیل کرکے ملک کو بلند مقام دلایاجا سکتا ہے: ڈاکٹر شاہد منیر

لاہور(نیوز رپورٹر) چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ افرادی قوت کو افرادی دولت میں تبدیل کر کے ہی وطن عزیز کو عالمی سطح پر بلند مقام دلایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹیوں کا کردار کلیدی ہے جوغیر ہنر مند افرادکو پیشہ ور افرادی قوت میں تبدیل کر سکتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بغداد الجدید کیمپس میں وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور پرنسپل آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن