مدارس نے دورِ غلامی میں بھی حق کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا:اشرف جلالی

لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ’’افتتاح بخاری شریف‘‘ کے موقع پر ’’تقریب بسم اللہ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا علوم دینیہ حاصل کرنے میں استاذ کے علمی مقام کے ساتھ ساتھ اس کے اعتقادی اور عملی پہلو کا بڑا دخل ہے۔ دینی علوم طالب علم کے گوشت اور خون کا حصہ بن جاتے ہیں۔ طالب علم اور استاد کا رشتہ خون اور گوشت کی وحدت کا رشتہ ہے۔ علم ٹرانسفر کرنے والی کوئی مشین ہرگز ایک استاذ کے فیضان کی حامل نہیں ہو سکتی۔ مدارس دینیہ کی افادیت ایک طے شدہ حقیقت ہے۔ مدارس نے دورِ غلامی میں بھی حق کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا۔

ای پیپر دی نیشن