لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے آزاری صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درست اطلاعات تک رسائی خوشحال اور محفوظ جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ آزادی صحافت کسی بھی معاشرے کے اجتماعی شعور کی آئینہ دار ہے اور آج کا دن آزار اور خودمختار میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ میں صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حکومت شعبہ صحافت سے وابسطہ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابسطہ افراد کے تحفظ کی حامی ہے کیونکہ معاشرتی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔دریں اثناء آزادی صحافت کے عالمی دن پر نگران وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کا مقصد آزاد اور خودمختار میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔