لاہور(نیوزرپورٹر) آل پاکستان سول ایوی ایشن ریٹائیرڈ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔شرکاء نے ریٹائیرڈ ملازمیں کو درپیش مسائل اور محکمہ کی طرف سے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور روز بروز نئی نئی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور سخت الفاظ میں پینشنرز کش اقدامات کے مذمت کی گئی۔ موجودہ گورنمنٹ نے ملازمین اور پینشنرزکی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئیے پچھلے سال 2022 اپریل مین اور جولائی می جو اضافہ کیا گیا تھا۔ ملازمیں ابھی تک اس سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں پینشنرز کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس اضافے کا اطلاق سول ایوی ایشن کے ریٹائیرڈ ملازمیں پر بھی اسی تاریخ سے کیا جائیے اور مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ کیا جائیے۔
اے پی سی اے اے ریٹائیرڈ ایمپلائیز کا اجلاس ،ناروا سلوک، پابندیوں پر تشویش
May 04, 2023