لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے ارشد سلام خٹک نے ہدایت کی ہے کہ پسنجر سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے اور مسافروں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ وہ آج فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کے ہمراہ خان پور تا ملتان سٹیشن کی انسپکشن کر رہے تھے۔سی ای او نے انسپکشن کے دوران ڈویژن کے افسران کو ریلوے آپریشن کی روانی کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ چیف ایگزیکٹو افسر اور فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز ملتان ڈویژن کی 2 روزہ انسپکشن پر ہیں