سیکرٹری اوقاف کاداتاؒ دربار کمپلیکس کار پارکنگ کا دورہ ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

لاہور( خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتا دربار کمپلیکس کار پارکنگ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا۔ مزاراتِ مقدسہ، روحانی آسودگی کا ذریعہ اور علمی و دینی، تحقیق و جستجوکا وسیلہ تھے۔ ان کی علمی و دینی حیثیت کو معتبر رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔کارپارکنگ میں سکیورٹی سروسز کی فراہمی کیلئے بہترین شہرت کی حامل، ایسی سیکیورٹی کمپنیزجو فائیو سٹار ہوٹلز،فارن ایمبیسیزاور میگامال جیسے اہم اور بڑے مقامات پر کارپارکنگ سکیورٹی کے شعبے میں خصوصی تجربہ و مہارت رکھتی اور تجربہ کار سیکیورٹی سٹاف اور حفاظتی آلات، جس میں سکیورٹی ڈیوائسز، گیجٹز، روڈ بلاکرز، یووی ایس، سی سی ٹی وی سسٹمز، واک تھروگیٹس اور ایکسپلوسِو/میٹل ڈیٹکٹرز سے لیس ہوں سے سرکاری قواعد کے مطابق، بذریعہ اخبار اشتہار ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...